لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے شاندار وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کار کردگی دیکھ کر غیر ملکی بھی تعریف کئے بغیر نا رہ سکے ۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے شاندار وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کار کردگی دیکھ کر غیر ملکی بھی تعریف کئے بغیر نا رہ سکے ۔
حالیہ ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں محمد رضوان نے ایک ہی سال کے دوران 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
مشہور انٹرنیشنل کمنٹیٹر مائیک ہیسمین نے محمد رضوان کے اس ریکارڈ کو سہراتے ہوئے کہا رضوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان قرار دے دیا۔
ان کے ٹوئٹ کے مطابق، محمد رضوان کا یہ کارنامہ حقیقت میں حیران کن ہے اور رضوان پاکستان ٹیم کی دل کی دھڑکن ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے اسپنر تبریز شمسی محمد رضوان کو ان کی کامیابی پر سراہتے پوئے لکھا کہ رضوان پاکستان کے لئے رن مشین ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاندار کھلاڑی آصف علی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی زبردست کارکردگی کی بدولت پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سات وکٹ سے جیت کر سیریز کلین سوئپ کرلی۔