محمد رضوان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ ایک بار پھر سابق ہیڈ کوچ کو دے دیا

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہونہار ستارے محمد رضوان نا صرف اچھے بلے باز اور کیپر ہیں بلکہ دل کے بھی بہت اچھے انسان ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس طرح محمد رضوان نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اس کامیابی کا کریڈٹ انہوں نے اپنے سینئر مصباح الحق کو دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    محمد رضوان نے ایک ویڈیو میں بیان دیا کہ ان کی اس سال کی شاندار کامیابی کا کریڈٹ سابقہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جاتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جاوید چوہدری نیوز ڈیسک کے مطابق، محمد رضوان نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کی کامیابی کا کریڈٹ گزشتہ مینجمنٹ کو جاتا ہے، جس میں مصباح الحق سمیت وقار یونس، شاہد اسلم اور پاکستان ٹیم کی موجودہ کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا ہے کہ اس مینجمنٹ نے ان کا بیٹنگ آرڈر اوپر کر دیا اور یہ آڈر انہیں سوٹ کرگیا جس کی وجہ سے انہوں نے پورا سال شاندار پرفارمنس دیکھائی۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ محمد رضوان سے پہلے آصف علی نے بھی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ مصباح الحق کو دیا تھا۔

     

     

    Advertisement