نواز شریف کو پھر سے وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور سابقہ وفاقی وزیر ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر کے دعوے میں عوام میں کھلبلی مچا دی ہے ۔

     

     

    Advertisement

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ، برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کو چوتھی بار پاکستان کا وزیراعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نیازی پہلے تھا جس نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا اور ایک عمران نیازی یہ ہے جس نے کشمیر بھارت کو دے دیا۔ ناصرف یہ بلکہ اس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نواز کے دور میں جو اشیاء سستی تھیں اب غریب کی خریداری سے باہر ہو چکی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان دعووں اور خیالات کا اظہار چوہدری محمد برجیس طاہر نے واربرٹن میں احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں اعجاز حسین بھٹی اور نواز لیگی کارکنوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

     

     

    Advertisement