پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) خیبر پختو ںخواہ میں حالیہ مولانا فضل الرحمان کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے اج کل خوب چرچے چل رہے ہیں۔
پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) خیبر پختو ںخواہ میں حالیہ مولانا فضل الرحمان کی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے اج کل خوب چرچے چل رہے ہیں۔
اسی تناظر میں، مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے بھی مولانا فضل رحمان کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ پیغام جار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جے یو آئی کی شاندار کامیابی پر وہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اس کے جواب میں، مولانا فضل الرحمان نے لکھا کہ بہت شکریہ میاں نواز شریف صاحب۔ جمھوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، اس سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ھماری مشترکہ جدوجہد جاری رھے گی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے شہباز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمان کو پشاور میں بلدیاتی الیکشن میں فتح پر مبارک باد دی۔
دوسری طرف، عمران خان نے ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جو غلطیاں کی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ خود بلدیاتی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کرینگے۔