یاسر شاہ کیس کے بارے میں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو لے کر آیف آئی آر کی کاپی میڈیا پر چل رہی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یاسر شاہ نے ایک لڑکی سے ساتھ غلط کام کرنے میں مدد کی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس پر بات کرتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ ساج صادق کے مطابق، رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں اور حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ میڈیا کی طرف سے ان کی اس طرح ہیڈ لائنز بنا کر چلانا اچھی بات نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے آزمائشی دُور ہے ہمیں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

     

     

    Advertisement

    تاہم ابھی تک یاسر شاہ کی طرف سے کوئی بیان اس بارے میں سامنے نہیں آیا۔ جبکہ پی سی بی کی پہلی آفیشل اسٹیٹمنٹ کے مطابق بھی ابھی تک واضح حقائق سامنے نہیں آئے جس کی بنا بیان دیا جا سکے۔

     

     

    Advertisement