مریم صفدر بھی اساتذہ کے حق میں کھڑی ہوگئی، حکومت کا عندیہ دے دیا۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے حکومت کو اساتذہ کے حق میں کھڑی کھڑی سنا دی گئی۔

     

     

    Advertisement

    تفیصلات کے مطابق، مریم صفدر کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو خراب کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم نواز شریف اور صوبہ پنجاب کے سابقہ وزیر اعلٰی شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پشاور میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باددی۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ عمران خان نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی غلطی خا بھی اعتراف کیا کہ ان کے امیدواروں کا انتخاب ٹھیک نہیں ہوا۔ اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ اب حکمت عملی کی وہ خود نگرانی کرینگے۔

     

     

    Advertisement