میں معافی چاہتا ہوں اپنے رویئے پر معذرت خواہ ہوں، اس پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو عہدے سے ہٹا چکے۔۔۔ مختصر وقفہ کے بعد عدالت نے مرتضٰی وہاب کو معافی دے کر بحال کر دیا۔

    کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں معزز فاضل جسٹس صاحبان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کے درمیاں تلخ کلامی ہوئی۔

     

     

    Advertisement

    جس کی وجہ سے عدالت نے فوراً مرتضی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، مرتضیٰ وہاب کا دوبارہ معافی مانگنا کام آ گیا اور عدالت نے مرتضی وہاب کو کراچی کے ایڈ منسٹریٹڑ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

     

     

    Advertisement

    مرتضی وہاب نے عدالت سے اپنی تلخ کلامی پر معافی مانگی تو جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ عدالت آپ کو عہدے سے ہٹا چکی ہے،

     

     

    Advertisement

    آپ ریاست نہیں حکومت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور حکومت میں فرق کا پتہ ہونا چاہئے۔

     

     

    Advertisement

    تاہم سماعت میں مختصر وقفہ کے بعد، عدالت نے مرتضی وہاب کی معافی قبول کر لی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس لے لیا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو غیر جانبدار اور قابل شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اہل نہیں۔

     

     

    Advertisement