سلمان خان کو جس سانپ نے کاٹا وہ خود ہی چل بسا تھا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

    دہلی (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز بولی وڈ کے مشہور اداکار اور بگ باس سلمان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    جس پر تبصرہ کرتے ہوئے، سلمان خان کے عدالتی حریف اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے کا کہنا ہے کہ سانپ نے کام تو ٹھیک کیا تھا لیکن وہ خود ہی چل بسا کیونکہ سامنے والے میں زہر ہے اتنا زیادہ تھا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ سانپ کے ڈسنے کے بعد، سلمان خان کو ہسپتال لے کر جایا گیا، جہاں وہ 5 گھنٹے رہے اور اس کے بعد انہیں ان کے فارم ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    سلمان خان نے آج اپنے فارم ہاؤس سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو بھی کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سانپ ان کے فارم ہاؤس میں داخل ہو رہا تھا تو انہوں نے اسے دیکھ لیا اور چھڑی سے اسے ہٹانے لگے لیکن سانپ ان کے ہاتھ پر چڑھ گیا اور وہاں ڈس لیا۔

     

     

    Advertisement

    یار رہے کہ سلمان خان اپنی سالگرہ کے سلسلے میں اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں اور فیملی کے ساتھ آج کل رہ رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement