عمران خان کا مستقبل خطرے میں۔۔ اہم بیان سامنے آگیا

    سندھ کے وزیر اطلاعات منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب حکومت نہیں چلا نہیں چلا سکتے انکے دور حکومت میں مہنگائی نے سب ریکاڈ توڑ ڈالے ہیں اس لیے اب جلد نئے الیکشن ہوں گے۔ اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

    ان کا مذید کہنا تھا کہ اب کی بار الیکشن میں نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا آپس میں مقابلہ ہوگا پی ٹی آئی اس بار کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آرہی اور جن لوگوں نے پچھلے الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا وہ بھی اب ان کے ساتھ نہیں کھڑے۔

    مذید گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ منظور وسان نے ایک اور دلچسپ بیان بھی دے ڈالا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں وزیراعظم بننے کے بعد ہو گی۔ اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے۔ ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگانے لگا، کوئی کہنے لگا کہ اس شرط کے پیشِ نظر تو لگتا ھے کہ اب بلاول بھٹو زرداری کی شادی ہی نہ ہو پائے۔

    Advertisement