حکومت نے تمام ڈویژن کو صحت کارڈ جاری کرنے کا شیڈول جاری کر دیا، جانئے آپ کو کب ملے گا کارڈ۔؟

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی طرف سے پورے پنجاب میں صحت کارڈ جاری کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

     

     

    Advertisement

    تفیصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب آج پنجاب میں صحت کارڈ کا افتتاح کرینگے ۔

     

     

    Advertisement

    شیڈول کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں مقیم خاندانوں کو صحت کارڈ جاری ہو چکا ہے۔ جبکہ لاہور ڈویژن میں یکم جنوری 2022 کو جاری کیا جائے گا ۔

     

     

    Advertisement

    20 جنوری 2022 کو راولپنڈی ڈیوژن کے خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ 9 فروری 2022 کو فیصل آباد ڈیوژن کے خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کیا جائے گا ۔

     

     

    Advertisement

    اسی طرح 22 فروری کو ملتان ڈیوژن، 2 مارچ کو بہاولپور ڈیوژن، 22 مارچ کو گوجرانوالہ ڈیوژن اور 31 مارچ کو سرگودھا ڈیوژن میں مقیم خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کیا جائے گا ۔

     

     

    Advertisement

    وزیراعلی عثمان بزدار کے بیان کے مطابق، مارچ 2022 تک پنجاب میں مقیم تمام خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ جس سے وہ رجسٹرڈ کسی بھی اچھے پرائیوٹ ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکے گے ۔

     

     

    Advertisement