شوبز (نیوز اویل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر کسی نے علیزے شاہ کی سموکنگ کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ایف آئی اے سندھ سائبر کرائم سیل کے سربراہ عمران ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے پیش نظر ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ اس پیغام میں عمران ریاض نے کہا کہ کسی بھی شخص کی تصویر یا ویڈیو بغیر اجازت کے اپلوڈ کرنا، شیئر کرنا اور ری ٹویٹ کرنا الیکٹرانک کرائم میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے کو 3 سال جیل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی عمران ریاض نے علیزے شاہ کا ذکر بھی کیا اور ان کا ساتھ دینے کا علان بھی کیا اور ایسا کام کرنے والوں کو وارننگ جاری کی ہے۔
مزید یہ کہ علیزے شاہ نے ایف آئی اے کے سربراہ عمران ریاض کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے سٹیٹس پر لگا کر ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ان کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔