پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) ملٹی نیشنل فوڈ برانڈ میکڈونلڈ کی نئی برانچ کا افتتاح پشاور میں کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے وزراء پر مشہور صحافی ہارون رشید نے شدید تنقید کی۔
پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) ملٹی نیشنل فوڈ برانڈ میکڈونلڈ کی نئی برانچ کا افتتاح پشاور میں کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے وزراء پر مشہور صحافی ہارون رشید نے شدید تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق، ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پشاور میں میکڈونلڈ کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا، جس میں تین وزراء نے شرکت کی۔
ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک تو میکڈونلڈ کا کھانا صحت کے لئے مضر ہے۔ دوسرا ایسے اداروں کی وجہ سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
تیسرا دنیا کے کسی ملک میں بھی سرکاری حکام ایسے بے ثمر کام میں شریک نہیں ہوتے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی اور کراچی میں گزشتہ ہفتوں میں بڑھتے کیسز اس بات کی دلیل ہے۔
حکومت نے شہریوں کے صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا کے بعد اب صوبہ پنجاب میں بھی تمام خاندانوں کے صحت کارڈ بنا دئے۔ جس کی مدد میں اب ایک خاندان 10 لاکھ تک سالانہ اعلاج کروا سکے گا۔