تعلیم (اعتماد ٹی وی) حکومت پنجاب نے طلباء کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے بڑھا کر 13 جنوری تک کرنے کا سوچا جا رہا ہے چھٹیوں میں یہ اضافہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر کیا جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں عام طور پر یکم جنوری تک ہوتی ہیں لیکن اس بار کرونا وبا کے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا کر جنوری کی چھ تاریخ تک کر دی گئی تھی لیکن اب سردی کی شدت میں اضافے اور کرونا کی نئی قسم کو بچوں کے لیے نقصان دہ دیکھتے ہوئے چھٹیوں کو بڑھانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے