لاہور (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر شہزاد بسرا کہتے ہیں کہ سردیوں میں کتنا پانی پینا چاہئے؟ کیا کم پانی پی کر بھی گزارا ہو سکتا ہے؟
لاہور (اعتماد ٹی وی) ڈاکٹر شہزاد بسرا کہتے ہیں کہ سردیوں میں کتنا پانی پینا چاہئے؟ کیا کم پانی پی کر بھی گزارا ہو سکتا ہے؟
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ گرمیوں میں تو انسانی جسم خودبخود پانی مانگتا ہے اور انسان کا ویسے بھی گرمیوں میں پانی پینے کا دل کرتا ہے۔
اور اس کی نسبت سردیوں میں پانی پینے کی خواہش ہی نہیں ہوتی اس لئے بہت سے لوگ سردیوں میں کم پانی پیتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ جو لوگ پیاس کا انتظار کرتے ہیں کہ پیاس لگے گی تو ہی پانی پینا ہے وہ پانی کم پیتے ہیں۔
اور اوپر سے سونے پر سہاگا کہ سردیوں میں ڈرائی فروٹس، بے شمار حلوے بھی کھائے جا رہے ہوتے ہیں۔ تو اس صورت میں ایسے لوگوں کے ساتھ بہت کچھ ہو سکتا ہے جیسا کہ :
سر درد، پانی کی کمی کی وجہ سے قبض، جلد کا خشک، ہو جانا۔ اسی طرح ہونٹ اور منہ خشک ہو جاتے ہیں اور بد بو آنا شروع ہوتی ہے۔ گردوں کے اوپر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ جسم کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
تکھاوٹ ہونے لگتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ سردیوں میں بھی 8 گلاس پانی کے لازمی پینے چاہئیں۔
9