مری (اعتماد ٹیوی) مری میں برف کے نیچے دب جانے والے واقعات کے بعد ریسکیوں 1122 اور فوج کی ٹیم کی طرف سے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی۔
مری (اعتماد ٹیوی) مری میں برف کے نیچے دب جانے والے واقعات کے بعد ریسکیوں 1122 اور فوج کی ٹیم کی طرف سے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، مدد کرنے والے والوں میں شامل ایک مقامی شخص نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مری کے مقامی لوگوں نے سیاحوں کو گھروں میں جگہ دی جب انہیں ہوٹل میں جگہ نا ملی۔
نیوز رپورٹر زبیر خان کا کہنا ہے کہ گل حسن کے مطابق برف میں پھنسی کچھ گاڑیاں ایسی بھی ملی تھی جن پر دستک دی تو وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کو دو ایسی گاڑیاں بھی ملی، جن کے بارے میں احکام کو بتایا گیا تھا۔ انہوں نے جب گاڑیوں کر شیشوں پر دستک دی تو اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے وقتی طور پر مری میں ایمبر جنسی نافذ کر دی ہے۔ جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد برف میں ٹھنڈ کی وجہ سے اس دنیا سے چلنے پر عوام الناس میں خو و حراس پھیلا گیا ہے۔