مری میں برف کے نیچے دبنے والے واقعات کے بعد، وزیر اعلی پنجاب نے عوام سے اپیل کر دی۔
مری میں برف کے نیچے دبنے والے واقعات کے بعد، وزیر اعلی پنجاب نے عوام سے اپیل کر دی۔
مری (اعتماد ٹی وی) مری میں گزشتہ روز نا خوشگوان واقع پیش آیا، جس میں متعدد لوگ برف کے نیچے دب جانے کی وجہ سے اس دنیا سے چل بسے۔
اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے، وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے مری میں ایمبرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی فوجے دستے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے پہنچ گئے۔
عثمان بزدار کے جاری کر بیان میں، ان کا کہنا تھا کہ مری میں تمام اداروں کو برف میں پھنسے شہریوں اور گاڑیوں کو بچانے اور بحفاظت وہاں سے نکالنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدیات دے دی گئی یے۔
انہوں نے مزید بتایا لہ گزشتہ رات تئیس ہزار سے زائد گاڑیاں علاقے سے نکال دی گئیں ہے جبکہ ا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے مزید عوام سے درخواست کی کہ پولیس اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کریں۔