پنجاب (اعتماد ٹی وی) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے جیسا ہے اس لئے میں اپنی وفات کے بعد اپنے اعضاء کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔
پھر ایک بچے کے والدین نے بھی بستر مرگ پر پڑے اپنے بیٹے کے طبی اجزاء بھی عطیہ کرنے کا اعلان کیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ماں باپ اپنے بچے کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
دوسری طرف وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔