اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کر کے سب کو پریشان کر دیا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کر کے سب کو پریشان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، شفقت محمود نے بتایا کہ انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا ہے جو کہ مثبت آیا ہے جبکہ ان کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرام کرنے سے وہ جلد ٹھیک ہو جائینگے۔ انہوں نے عوام سے التجا کی کرونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک ضرور پہنے۔