راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) مری میں ہونے والے واقع نے پورے ملک میں سوگوار ماحول پیدا کر دیا۔ جس پر سختی سے ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔
راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) مری میں ہونے والے واقع نے پورے ملک میں سوگوار ماحول پیدا کر دیا۔ جس پر سختی سے ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا۔
انکوائری کمیٹی میں ظفر نصراللہ خان، اڈیشنل چیف سیکٹری پنجاب کو کنوینر بنایا گیا، جبکہ علی سرفراز سیکٹری پنجاب، اسد گیلانی سیکٹری پنجاب اور فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی پولیس کو بطور ممبرز شامل کیا گیا ہے۔
انکوائری کمیٹی کی غیر دستخط شدہ رپورٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے گروپ کا معائنہ کیا گیا اور پتہ لگایا گیا کہ پی ڈی ایم نے موسم کے بارے میں کب وارننگ جاری کی اور کس کس نے اس وارننگ کو بروقت دیکھ کر عمل درآمد شروع کیا ؟
تصیور میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے 5 جنوری 2021 کو وارننگ کا لیٹر گروپ میں شیئر کیا گیا۔ جس کوا یڈیشنل سیکٹری (ہوم) نے 5 جنوری کو ہی دیکھ لیا۔
جبکہ کمشنر راولپنڈی نے 7 جنوری کو وہ رپورٹ دیکھی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 8 جنوری کو پی ڈی ایم اے کی موسمی وارننگ کو پڑھا جو کہ 5 جنوری کی شئیر کی جا چکی تھی۔