شوکت ترین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی، پاکستان نے مسلسل تیسری دفعہ بڑی پوزیشن حاصل کر لی۔
شوکت ترین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی، پاکستان نے مسلسل تیسری دفعہ بڑی پوزیشن حاصل کر لی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) موجودہ حکومت جہاں ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، وہی پر اقتصادی ہندسوں میں ترقی کے پہاڑوں کو عبور کرتی چلی جا رہی ہے۔
اسی تناظر میں، شوکت ترین نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ مسلسل تیسری دفعہ پاکستان “اکنامسٹ نارملیسی انڈیکس” میں پہلی تین پوزیشنوں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔
ان کا مزید دعویٰ ہے کہ پوری دُنیا میں کوئی اور ملک اس طرح اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکا جس طرح پاکستان نے برقرار رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا ثبوت ریوائزڈ جی ڈی پی میں ملتا ہے، جو کہ رواں سال میں 37۔5 فیصد ہے۔ انہوں نے اس کارکردگی کو بھی گزشتہ 14 سالوں میں دوسری بہترین کارکردگی کا لقب دیا ہے۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ بلومبرگ نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مستقل ترقی کے دُور میں داخل ہو چکا ہے۔
ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دس سالوں میں تنخواہوں کی غیر منصفانہ تقیسم کو ختم کیا جائے گا، نوکریوں کو بڑھایا جائے گا اور انسانی ترقی پر زور دیا جائے گا۔