لاہور (اعتماد ٹی وی ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے یہ ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہونا چاہئے کیونکہ پارلیمانی نظام ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے یہ ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام ہونا چاہئے کیونکہ پارلیمانی نظام ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
اس پر کچھ لوگوں نے مؤقف لیا کہ لیڈر چاہئے جتنا مرضی اچھا ہو اگر نظام اچھا نا ہو تو ایک اچھا لیڈر بھی کچھ نہیں کر سکتا۔
اس لئے پاکستان کو اللہ نے اچھا لیڈر دیا ہے لیکن نظام اچھا نہیں ہے اس لئے نظام بدلنا ہوگا۔
دوسری طرف نواز لیگ اور دوسری جماعتوں کے کارکنوں کو کہنا ہے کہ ملک کا نظام نہیں بلکہ موجودہ لیڈر بدلنے کی ضرورت ہے جو پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
یہاں پر یہ بات کرنا بھی ضروری ہے کہ اکثر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اب یہ اعتراضات اُٹھا رہے ہیں کہ جب عمران خان نے ووٹ لینے تھے تب کہہ رہا تھا کہ ان کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے لیکن اب آئے دن وزیر اور مشیر بدل رہا ہے۔
حامد میر نے جو تصویر شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن نثار کے ساتھ وفاقی وزراء بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔