مریم صفدر نے عمران خان کو کھری کھری سنا کر سارا پول کھول دیا کہ اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کوئی فائدہ نہیں۔۔
مریم صفدر نے عمران خان کو کھری کھری سنا کر سارا پول کھول دیا کہ اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کوئی فائدہ نہیں۔۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابقہ وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم صفدر نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق، مریم صفدر نے فیس بک کے آفیشیل پیج پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ”عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا ہی باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں”۔
اس سے پہلے بھی مریم صفدر نے براہ راست عمران خان کو مخاطب کر کے تنقید کی ہے لیکن عمران خان کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مریم صفدر کے سوال کے جواب میں لکھا کہ باجی عمران خان آپ کے ابو کی طرح نہیں جو بیگ پکرے تو جدہ چلا جائے یا لندن جا کے بیٹھ جائے۔