سیاست (اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز عمران خان نے اپنی تقریر میں ن لیگ اور لیگی رہنماؤں کو کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو اوپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرکاری چینل پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں شہباز شریف کو اوپوزیشن لیڈر ہی نہیں مانتا۔
اس کے جواب میں پی ٹی آئی کو ن لیگ کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “تم کیا ہو تمہاری اوقات کیا ہے جو تم شہباز شریف کو اوپوزیشن لیڈر نا سمجھو”۔