اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفے سے اعوانوں سمیت پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفے سے اعوانوں سمیت پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جس پر بات کرتے ہوئے، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبز گل نے شہزاد اکبر کے استعفے کی وضاحت پر مبنی بیان جاری کیا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ شہزاد اکبر صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے۔ ہم ان کے اس نئے سفر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
تاہم ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔ مزید یہ کہ شہزاد اکبر کی طرف سے دی جانے والے بریفنگ اور کاغذات میں کافی فرق تھا۔
تجزیہ نگار کے مطابق، پی ٹی آئی کو یہ بہت بڑا جھٹکا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا اولین نعرہ “احتساب” تھا اور وہ نعرہ ہی اب ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔