لاہور (اعتماد ٹی وی) آخر کب تک عوام جاز کپمنی کے ناجائز ٹیکس کا بوجھ برداشت کریگی؟ عوام سوشل میڈا پر سراپا احتجاج ہوگئے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) آخر کب تک عوام جاز کپمنی کے ناجائز ٹیکس کا بوجھ برداشت کریگی؟ عوام سوشل میڈا پر سراپا احتجاج ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، جاز موبائل نیٹ ورک کمپنی کی طرف سے ناجائز ٹیکس لگانے پر صارفین نے آپے سے باہر ہو کر سوشل میڈیا پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
احتجاج میں عوام کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ جاز 4 جی کا دعوی کہنے کو کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکیجز ایکٹو کئے جاتے ہیں۔ اور اس طرح جتنا بیلنس موجود ہوتا سب ختم خر دیا جاتا ہے۔
مزید یہ بھی شکایت کی جا رہی ہے کہ جتنا بھی بیلنس ہو جاز کی طرف سے خودکار طریقے سے پیکجز ایکٹو کر کے سارا بیلنس ختم کر دیا جاتا ہے۔
اگر اس کی شکایت کرنے کے لئے ہیلپ لائن پر کال کی جائے تو گھنٹوں کوئی ملتا ہی نہیں وہاں اگر مل جائے تو انوکھی منطق دے کر صارف کو ہی قصور ٹھہرا دیتا ہے۔
جبکہ مزید یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے کوئی بھی اس بارے میں کاروائی ہوتی نظر نہیں آتی۔