لاہور (اعتماد ٹی وی ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی سی ایل کی پروموشن کے لئے عمران خان اور رمیز راجہ کی بنائی گئی ویڈیو کی حقیت بتا دی۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی سی ایل کی پروموشن کے لئے عمران خان اور رمیز راجہ کی بنائی گئی ویڈیو کی حقیت بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی جو ویڈیو پی ایس ایل 7 کی پروموشن کے لئے بنائی گئی، یہ ویڈیو کانسپٹ درحقیقت کئی سال پرانہ ملکہ برطانیہ کا ہے۔
ریحام خان کا عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے جو شخص پی ایس ایل کھیلنے کے لئے آنے والے کھلاڑیوں کو ریلوکٹا کہتا تھا آج خود وہ شخص پی ایس ایل کی پروموشن ویڈیو بنا رہا ہے ۔
دوسری طرف برابری پارٹی پاکستان کے بانی جواد احمد نے عمران خان کے پی ایس ایل پروموشن کے لئے بنائی گئی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ درباری کلچر ملک میں نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کسی درباری کی طرح عمران خان کے پاس جاتے ہیں اور عمران خان بادشاہ کی طرح رسپونس کرتے ہوئے جاتے ہیں۔