واشنگٹن ( اعتماد ٹی وی ) امریکہ اور چائنہ کے درمیان کشیدگی پھر سے بڑھ گئی، امریکہ نے چائنہ کو وارننگ جاری کر دی۔
واشنگٹن ( اعتماد ٹی وی ) امریکہ اور چائنہ کے درمیان کشیدگی پھر سے بڑھ گئی، امریکہ نے چائنہ کو وارننگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، امریکہ نے پھر سے چائنہ پر جاسوسی اور سیکورٹی خدشات کا الزام لگاتے ہوئے چائنہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پر پابندی لگا دی۔
جبکہ پابندی لگاتے ہوئے، امریکہ نے مزید چینی کمپنی کو 60 دنوں کا وقت دیتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ وہ بتائے گئے کہ ٹائم میں اپنی سروسز بند کر دے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ امریکہ نے چائنی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا لائسنس گزشتہ برس سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کینسل کر دیا تھا۔
امریکہ کی طرف سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چائنہ کمپنی امریکی جاسوسی اور دیگر سیکورٹی معاملات میں ملوث ہو سکتی ہے۔
جبکہ امریکہ کی طرف سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ کمپنی چینی حکومت کی رسائی رکھتی ہے جو کہ امریکہ کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے۔
امریکہ نے مزید دعویٰ کیا کہ کمپنی کو آزادانہ کام کرنے کی بجائے چینی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کو مجبور کیا جاتا ہے۔
چین کی طرف سے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ کی طرف یہ فیصلہ مایوس کن ہے۔