اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے آنے پر مشہور کالم نگار اوریا مقبول جان عدلیہ پر ہی بڑس پڑے ۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے آنے پر مشہور کالم نگار اوریا مقبول جان عدلیہ پر ہی بڑس پڑے ۔
اوریا مقبول جان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے کیس میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے وہ فیصلہ پاکستان ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین فیصلہ ہے۔ جس نے انسانیت کو بھی پریشانی میں ڈال دیا۔
جان نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے ایسا لگتا ہے جج خود اپنے اور اپنے اہل و عیال کا حساب نہیں دے گا مگر ہر شخص سے اس کے خاندان کا حساب لے گا بھی اور فیصلہ بھی کرے گا ۔
تجزیہ نگار کے مطابق یہ کیسا انضاف ہے۔ جب منصف کے احتساب کی باری آتی ہے تو وہ انصاف سے بالا تر ہے جبکہ غریب کو نوچ نوچ کر ذلیل و خوار کر دیتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق منصف کو خود مثالیں قائم کرنی چاہئے انصاف مگر وہ خود انصاف کے دائرہ کار سے ہی اپنے آپ کو باہر سمجھتے ہیں ۔