لاہور (اعتماد ٹی وی ) کرونا کی بگڑتی صورت حال کو لے کر این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) کرونا کی بگڑتی صورت حال کو لے کر این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شہارم خان تراکائی جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔
پیغام میں انہوں نے بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق اگر کرونا کی بگڑتی صورت حال کی وجہ سے سکولوں کو بند کرنا پڑا، تو ایسی صورت حال میں سکولوں کو 7 دنوں سے زیادہ بند نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے “سمارٹ کلوزر” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس لئے ویکیسن لگوائے اور کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 61190 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، جن میں سے 6047 لوگوں میں کرونا مثبت آیا ، جبکہ 9590 لوگ اس سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔
جبکہ 59 لوگوں کی حالات سنجیدہ ہے اور 29 لوگ کرونا کی وجہ سے اس دنیا چل بسے ۔