لاہور (اعتماد ٹی وی) قاضی فائز عیٰسی کیس کے فیصلے پر عوام کی طرف سے شدید احتجاج دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) قاضی فائز عیٰسی کیس کے فیصلے پر عوام کی طرف سے شدید احتجاج دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
اس کے کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے مشہور اینکر پرسن اور بلوگر عمران خان نے بھی اسے انسانی تاریخ کا بد ترین فیصلہ قرار دے دیا اور ساتھ میں ہی اوریا مقبول جان کی اس فیصلے پر تنقید کو شئیر کر دیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور موجودہ تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے بھی قاضی فائز عیٰسی کیس کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا بد ترین فیصلہ ہے۔
جان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت جج اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں حساب نہیں دے گا لیکن ہر شخص سے اس کے اور اس کے خاندان کے بارے میں حساب بھی لے گا اور فیصلہ بھی کریگا۔
اوریا مقبول جان نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا، جس پر لوگوں کی طرف سے ان خیالات کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر تنقید بھی کی گئی۔