اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) شیخ رشید نے پاکستان میں صدارتی نظام لانے کے بارے میں وضاحت دے کر سب افواہیں ختم کر دی۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) شیخ رشید نے پاکستان میں صدارتی نظام لانے کے بارے میں وضاحت دے کر سب افواہیں ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں نا تو صدارتی نظام آرہا ہے اور نا ہی ایمبرجنسی کو نافذ کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ محض افواہیں ہیں اور کچھ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور وزیر داخلہ اس بات کی گواہی دیتے ہے کہ ملک میں نا تو صدارتی نظام آرہا ہے اور نا ہی ایمبرجنسی لگے گی۔
اسی موقع پر مسلم لیگ نواز کے لیڈر نواز شریف کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو نواز شریف کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان نہیں آسکتا ان کی صحت ٹھیک نہیں لیکن دوسری طرف وہ پاکستان میں لانگ مارچ کروا رہا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی اسلام آباد کی طرف مارچ سے نہیں گھبرائے گی۔ جبکہ حکومت کی طرف سے نا تو اپوزیشن کو ڈھیل دینگے اور نا ہی اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کرینگے۔