لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت کی طرف پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجز کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی گئی۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) حکومت کی طرف پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجز کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوابائی حکومت کی طرف سے پنجاب کے تمام نجی کالجوں میں بی ایس آنرز میں کو ایجوکیشن یعنی لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے مل کر پڑھنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔
جبکہ انتباہ جاری کی گئی ہے کہ اگر کسی نے اس پاپندی کی خلاف ورزی کی تد کالجوں کا رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔
صوبہ پنجاب کے تمام نجی کالجوں میں بی ایس آنرز میں لڑکے لڑکیاں مخلوط تعلیم حاصل نہیں کر سکے گے۔
اس پاپندی کے پیش نظر، اب کالجوں میں بی ایس آنرز ڈگری کیلئے طلباء اور طالبات کی علیحدہ علیحدہ کلاسز ہوں گی۔
ماہرین کی طرف سے مخلوط تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگانے پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ اگرچہ اس طرز تعلیم پر پابندگی لگانا کوئی مناسب بات نہیں۔
اگر پھر پابندی لگانا نا قابل تسخیر ہو گیا ہے تو پھر صرف بی ایس انرز پر ہی کیوں؟ دوسری کلاسیں جیسا کے انٹرمیڈیٹ اور ماسٹر پروگرام میں کیوں نہیں لگائی۔