اوورسیز پاکستانی (اعتماد ٹی وی) عمران خان کی پرفارمنس دیکھ کر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی مہم کی شروعات ہوگئی۔ اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں عمران خان کے متعلق ایک اوورسیز پاکستانی کا بیان شیئر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس اوورسیز پاکستانی کا نام اظہار الحسن ہے اور انہوں نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کو نشانہ بنایا اور کہا کہ میں بیرون ملک ایک خوشحال زندگی گزار رہا ہوں میں نہ ہی ڈاکٹر ہوں نہ انجینئر ہوں اور نہ ہی میں کوئی سیاستدان ہوں اس کے باوجود میں اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار رہا ہوں ہمارا یہ ایک جھیل کے کنارے گھر بھی موجود ہے۔ پاکستان میں بھی ایک اچھا کاروبار موجود ہے۔
اظہار الحسن نے کہا کہ میں بیرون ملک تب آیا تھا جب عمران خان کی حکومت آنے والی تھی میں نے گزشتہ اٹھارہ سال اور ان تین سالوں کی تقریریں سنیں اور پھر ہاتھ میں تسبیح اور ریاست مدینہ کے جھوٹے وعدے سنے تو یہ فیصلہ کیا کہ میں اس دن پاکستان واپس آ جاؤں گا جس دن عمران خان کی یہ جھوٹی اور بے بنیاد حکومت ختم ہو جائے گی