فیس بک (اعتماد ٹی وی) سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے صارفین کو ایک پر اعتماد کنورسیشن کرنے کے لیے بہترین فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین کے بھیجے ہوئے میسجز خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جاتے تھے لیکن اس فیچر کے باوجود کچھ افراد سکرین شاٹ لے کر میسیجز کا ریکارڈ محفوظ کی کوشش کرتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے فیس بک کے بانی نے ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس سے سکرین شاٹ لینے والے والوں کو مشکلات درپیش آئیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی نے اپنے اعلان کیا کہ کہ وہ بہت جلد ایسے لوگوں کا حل نکالنے جا رہے ہیں جو دوسروں کے بھیجے گئے میسجز کا سکرین شاٹ لے کر انہیں اپنے پاس محفوظ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار وہ ایک ایسا فیچر لانے جا رہے ہیں جس سے آپ کو علم ہو جائے گا جب بھی کوئی آپ کے میسجز یا تصاویر وغیرہ کا سکرین شاٹ لے گا۔ مارک زکر برگ نے یہ اعلان اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ سے کیا۔