لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے مشہور بزنس مین نے لاہور چیمبر اف کامرس میں منعقد تقریب سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے خفیہ طور جاری مزکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے مشہور بزنس مین نے لاہور چیمبر اف کامرس میں منعقد تقریب سے خطاب میں پاکستان اور بھارت کے خفیہ طور جاری مزکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق، میاں منشاء نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینلز سے حالات بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جس سے بہتر نتائج حاصل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق، نشاط گروپ کے چئیر مین میاں منشاء نے دعوی کیا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان حالات بہتر ہو گئے تو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک ماہ میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔
انہوں نے دونوں ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو اپنی تنازعات ختم کر کے مہنگائی کے خلاف کام کرنا چاہئے۔
میاں منشاء نے مزید یورپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بڑے حادثوں سے گزرنے کے بعد بھی اپنے پاوں پر کھڑے ہوگئے ہیں۔
لیکن اگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالات بہتر کر کے تجارت شروع نہیں کی تو پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پر سکتا ہے۔