اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) پاکستانی فوج کے میڈیا سیل آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک وضاحتی بیانیہ جاری کیا گیا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) پاکستانی فوج کے میڈیا سیل آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک وضاحتی بیانیہ جاری کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارت کا چیف آف آرمی سٹاف یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ انہوں نے ایل او سی پر امن کا معاہدہ پاکستان کے ساتھ اس لئے کیا کیونکہ بھارت طاقتور پوزیشن میں تھا۔ جبکہ بھارت کا یہ دعویٰ بلکل غلط ہے اور گمراہ کن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، لائن اف کنٹرول پر امن کا معاہدہ پاکستان کی طرف سے اس لئے کیا گیا کیونکہ پاکستان کو قیمتی جانوں کی پرواہ ہے۔
اسی بات کے پیش نظر، پاکستانی فوج کی طرف سے کشمیر میں رہنے والے دونوں جانب لوگوں کی حفاظت کے لئے یہ امن کا معاہدہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ واضح طور پر پیغام دیا گیا کہ کوئی بھی یہ سمجھنے کی غلطی نا کریں کہ یہ امن کا معاہدہ کسی کی کمزوری یا طاقت کی وجہ سے ہوا۔