لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑی جنہوں نے 2019 میں پاکستان کی طرف سے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا ان پر پابندی لگا دی گئی۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑی جنہوں نے 2019 میں پاکستان کی طرف سے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا ان پر پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، نجی نیوز چینل کے رپوٹر عرفہ فیروز زکی نے خبر شئیر کی، جس میں انہوں نے محمد حسنین پر لگنے والی پابندی کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے نئے کرکٹر محمد حسنین جنہوں نے اپنی بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2019 میں میں کیا، اب ان پر باؤلنگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی کیونکہ ان کا گیند کرنے کا آغاز غیر قانونی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ محمد حسنین کا غیر قانونی گیند کرنے کا انداز 2 جنوری کو بگ بیش سیریز میں رپورٹ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلہ کرنا ہے کہ محمد حسنین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی باؤلنگ کرنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ محمد حسنین 5 اپریل 2000 میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پہلی دفعہ میچ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2019 میں ون ڈے میچ سے کیا۔