لاہور ( اعتماد ٹی وی) ملازمین کی طرف سے پنجاب سروسز ٹربیونل لاہور میں درخواست دائر کی گئی کہ پنجاب کے ملازمین کی بھی وفاقی ملازمین کی طرح 25 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) ملازمین کی طرف سے پنجاب سروسز ٹربیونل لاہور میں درخواست دائر کی گئی کہ پنجاب کے ملازمین کی بھی وفاقی ملازمین کی طرح 25 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے۔
جس پر سماعت کے بعد، فاضل جج کی طرف سے مورخہ 4 فروری 2022 کو فیصلہ جاری کر کے معاملے کو نمٹا دیا۔
فیصلے کے مطابق ، عدالت نے پنجاب کے ملازمین کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ ملازمین کی طرف سے چیف سیکٹری پنجاب کو درخواست دی ہوئی ہے۔
جس میں التجا کی گئی ہے کہ پنجاب کے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس بھی وفاقی ملازمین کی طرح 25 فیصد تک بڑھایا جائے ۔
جس پر عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ سُناتے ہوئے چیف سیکٹری پنجاب کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ قانون اور پالیسی کی مطابق ملازمین کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر 45 دنوں کے اندر فیصلہ کریں ۔
ملازمین کی طرف سے اس فیصلے کو خوش آئین قرار دیا جا رہا ہے تاہم اس فیصلے میں ایسی کوئی ہدایت نہیں دی گئی کہ ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے ۔