نئی دہلی ( اعتماد ٹی وی ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی آواز کی ملکہ، اس فانی دنیا کو چھوڑ کر چل بسی۔
نئی دہلی ( اعتماد ٹی وی ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی آواز کی ملکہ، اس فانی دنیا کو چھوڑ کر چل بسی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لتا جی بمبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں زیر علاج تھی، جہاں وہ 96 سال کی عمر میں دم توڑ گئی۔
ڈاکٹر پریتیت صمدانی، جو کہ لتا منگیشکر کا علاج کر رہے تھے، انہوں نے بتایا کہ لتا جی کو کرونا اور نمونیاں ہوا تھا ۔ جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا ہوا تھا ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ لتا منگیشکر 1929 میں انڈور بھارت میں پیدا ہوئی تھی ۔ ان کے والد پنڈت ڈینا داد منگیشکر ایک کلاسیکل گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیج ایکٹر بھی تھے ۔
لتا منگیشکر نے ہزاروں گانے ہندی فلموں میں ریکارڈ کروائے تھے ۔ 1988، میں انہیں دادا صاحب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اس کے بعد 2001 میں، بھارت رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
جبکہ فرانس نے بھی لتا منگیشکر کو سب سے بڑھے سول ایوارڈ “آفس آف دا لیجین آف اونر” سے 2007 میں نوازا ۔