لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی مشہور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیر اعظم عمران خان کی صدر چین کے ساتھ ملاقات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو پریشان کر دیا ہے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان کی مشہور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیر اعظم عمران خان کی صدر چین کے ساتھ ملاقات پر شک کا اظہار کرتے ہوئے انوکھا سوال پوچھ کر سب کو پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، غریدہ فارقی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ چینی صدر صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ختم ہوئے تین گھنٹے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید سوالیہ انداز میں پوچھا کہ دونوں سربراہوں کی ملاقات ختم ہوئے 3 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک ملاقات کی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ انہوں کے کہا خصوصی طور پر چین کی طرف سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں آئی ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان سے گئے اعلیٰ سطح کے وفد نے بیچنگ میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
جبکہ اسٹیڈیم میں جب پاکستانی دستے کی آمد ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان اور دوسرے وزراء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس عمل کو پوری قوم نے بہت سراہا ۔