اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) چائنہ کے دورے کے بعد، وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تاریخ دُورہ، 23 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہے جو یہ دُورہ کرینگے۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) چائنہ کے دورے کے بعد، وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تاریخ دُورہ، 23 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہے جو یہ دُورہ کرینگے۔
تفصیلا ت کے مطابق، نجی نیوز چینل کے نیوز رپورٹر عبدلقادر نے خبر شئیر کی ہے کہ وزیراعظم چائنہ سے دُورے کے بعد رواں ماہ روس کا دُورہ کرینگے جو کہ ایک تاریخی دُورہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دُورہ کرینگے۔ اس طرح، وزیراعظم پاکستان عمران خان 23 سال میں روس کا دو طرفہ دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہونگے۔
جبکہ مزید بتایا جا رہا ہے کہ یہ دُورہ روسی صدر پوٹن کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ فی الحال وزیراعظم عمران خان چائنہ کے 4 روزہ دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے سب سے پہلے اولمکپس کھیل کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔
اس کے بعد، متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد آج وزیراعظم عمران خان نے چائنہ کے صدر سے بھی ملاقات کی۔
تجزیہ نگار کے مطابق، یہ ایک خوش آئین بات ہے۔ اس سے ملک کا امیج دُنیا میں اور بہتر ہوگا۔