لاہور (اعتماد ٹی وی) سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے اہم رکن شہباز شریف کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا، کیونکہ یہ اعلان خود کیا تھا ۔

تازہ ترین حالات کے مطابق، سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر اہم ارکان پارٹیوں کی اہم ملاقات ہوئی ہے ۔
دونوں جماعتوں کی طرف سے اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اپنی رنجشوں کو پس پشت رکھ کر عوام الناس کی فلاح کی خاطر اتحاد کیا ہے ۔
دونوں جماعتوں کے سربراہوں کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ جو کچھ بھی کرنا پڑے وہ کریں گے بس عمران خان کو گھر بھیجنا ہے ۔
بلاول زرداری کی طرف سے کہا گیا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے لئے احتجاج کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد کی تحریک بھی چلائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔
دوسری طرف عوام ان کی ملاقات کو لے کر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ مذاق بھی اُڑھا رہے ہیں ۔