اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابقہ ویز اعلیٰ شہباز شریف کا ایمبولنس پر عدالت میں جانے کا پول کھول دیا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابقہ ویز اعلیٰ شہباز شریف کا ایمبولنس پر عدالت میں جانے کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ فراڈ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔
شہباز شریف اپنی عدالت پیشی پر پرائیوٹ گاڑی میں عدالت میں گئے تھے اور ساتھ میں کرائے کی ایمبولینس بھی لے گئے تھے۔
شہباز گل نے الزام لگایا کہ وہ جھوٹ بول کر ایمبولینس میں لیٹ کر عدالت گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ وہ گھسیٹ گھسیٹ کا مل رہے تھے مگر جب عدالت کی بات آئی تو ان کو ایمبولنس یاد آگئی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ دو روز قبل مریم صفدر، شہباز شریف، حمزہ شہباز کی ملاقات پیپلز پارٹی کے لیڈر سابقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول زرداری سے ہوئی،
جس میں انہوں نے عوام کے ساتھ درپیش مسائل کا حل نکالنے پر اتفاق رائے کیا۔
جبکہ دوسری طرف، عوام کی طرف سے شہباز شریف کے آصف علی زرداری سے ملنے پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کی ملاقات کا مزاق بھی اُڑایا گیا۔