کراچی ( اعتماد ٹی وی) وفاقی وزیر برائے انرجی حماد اظہر نے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اب ہر گھر میں سوئی گیس کا پریشر بلکل ٹھیک آئے گا۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی) وفاقی وزیر برائے انرجی حماد اظہر نے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اب ہر گھر میں سوئی گیس کا پریشر بلکل ٹھیک آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق، حماد اظہر کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ سوئی گیس کے پریشر میں بہت حد تک بہتری آئی ہے کیونکہ حکومت کے طرف سے غیر قانوی کمپریسر اور مشینیں لگا کر گیس کو کھینچا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے بہت سے بڑے بڑے صنعتی یونٹز میں جا کر لگائے گئے کپمریسر اور دوسری گیس کھیچنے والی مشینوں کو اتارا گیا ہے۔
ان کے مطابق یہ غیر قانونی کمپریسر نا صرف گیس کے پریشر کو کم کرتے ہیں بلکہ گیس چوری کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ کراچی سمیت پورے پاکستان میں سوئی گیس کو لے کر لوگ بہت پریشان ہیں۔ عوام کی طرف سے وقتاً فوقتاً یہ احتجاج ریکارڈ کروایا جاتا ہے کہ گھروں میں ناشتے کے وقت بھی گیس میسر نہیں ہوتی۔
تاہم حکومت کی طرف سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈینگ بھی جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔