تعلیم (اعتماد ٹی وی) پنجاب حکومت نے اسکولوں میں ذکر قرآن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سکولوں میں قرآن کرانے کا فیصلہ بچوں کی اسکولوں میں کم ہوتی اس شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کیونکہ بچے قرآن کرنے کے لیے اسکول چھوڑ دیتے ہیں۔
حفظ قرآن کروانے کا فیصلہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر تعلیمی اداروں نے کیا، پیف سے منسلک سکولوں میں حفظ قرآن کی خصوصی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیف سے منسلک سکولوں کو حفظ قرآن کلاسز کیلئے 15 فروری تک درخواست جمع کرانا ہوگی۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ پیف کے سکولوں میں حفظ قرآن کرایا جائے گا، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے آٹھ ہزار سے زائد سکولوں سے تفصیلات مانگ لیں۔