میری گاڑی کو ہارن کیوں دیا ۔ کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح نے ایمبولینس کو تھانے میں بند کرا دیا۔ ایبٹ آباد سے میت لیکر سرگودھا آنیوالی ایمبولینس کو ہارن بجانے کی انوکھی سزا۔
پوری دنیا میں ایک روایت عام ہے کہ جب بھی سڑک پر ایمبولینس کو دیکھا جائے تو انسانیت کے ناتے سب سے پہلے ایمبولینس کو راستہ دینا چاہیے کیونکہ اس سے کسی انسان کی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔
لیکن پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سرگودھا کی کمشنر نے ایمبولینس کو صرف اتنی سی غلطی پر ہی تھانے میں بند کروا دیا کہ اس نے کمشنر کی گاڑی کو ہارن بجایا۔