کوئٹہ (اعتماد ٹی وی) بلوچستان حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
کوئٹہ (اعتماد ٹی وی) بلوچستان حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے سیلف ہاؤس ریکوزیشن کے ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت بلوچستان کی طرف سے 7فروری 2022 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 1 سے لیکر 22 گریڈ تک کے تمام سرکاری ملازمین کے ہاؤس الاونس بڑھا دیا گیا ہے۔
اس طرح 1 سے لیکر 2 گریڈ تک کے ملازمین کو ہاؤس رینٹ 48 سو 81 روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 8 سو تیس کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 3 گریڈ سے لیکر 6 گریڈ تک کے ملازمین کا الاونس 7 ہزار 6 سو 25 سے بڑھا کر 10 ہزار 6 سو 75 کر دیا گیا ہے۔
جبکہ 6 سے 10 گریڈ تک کے ملازمین کا الاونس 11 ہزار تین سو 91 سے بڑھا کر 15 ہزار 9 سو 47 کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 11 سے لے کر 13 گریڈ تک کے ملازمین کا الاونس 17 ہزار 183 سے بڑھا کر 24 ہزار 56 کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 14 سے لیکر 16 تک کے ملازمین کا الاونس21ہزار 5 سو 87 سے بڑھا کر 30 ہزار 2 سو 22 کر دیا گیا ہے۔