اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بیان جاری کر کے موجودہ سیاستدانوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ نواز کے اہم رکن اور سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بیان جاری کر کے موجودہ سیاستدانوں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے سوشل میڈیا پرپیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی نظام اور الیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مڈل کلاس کی عوام کو انوکھا مشورہ دے دیا۔
جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مڈل کلاس کے لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو جہاں تک ممکن ہو تعلیم دلوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور الیکشن امیروں اور دولتمندوں کا کھیل بن چکا ہے اور کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں اب مڈل کلاس کے لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
تجزیہ نگار کے مطابق، ایک اتنی بڑی جماعت کے سینیٹر کے ایسے بیان سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ موجودہ سیاست کا فرسودہ نظام نکارہ ہو چکا ہے لیکن یہ حقیت سمجھنے کے باوجود بھی سینٹر صاحب خواب خرگوش میں گم ہو کر سینیٹر شپ کا لطف اُٹھا رہے ہیں۔