لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کے مشہور نیوز رپورٹر اور اینکر پرسن اقرارالحسن نے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کی خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کر کے تنقید کا نشانہ بنایا۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کے مشہور نیوز رپورٹر اور اینکر پرسن اقرارالحسن نے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کی خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کر کے تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق، انہوں نے لکھا کہ کس کس کو وسیم اختر کے یہ جملے یاد ہے کہ شہباز شریف کے گھر کے چھاپے کے دوران ۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنے والے چیزیں برآمد ہوئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈر جلا وطن ہو کر کتابیں لکھتے ہیں مگر یہ دونوں گنجے بال لگواتے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ہمارے ملک میں سیاست ایسی بے رحم اور بے شرم کیوں ہیں؟
اقرارالحسن نے مزید سوالیہ انداز میں پوچھا کہ سیاست کے نام پر اس منافقت کا خاتمہ کب ہوگا؟
تجزیہ نگار کے مطابق، اقرارالحسن کا اس طرح بات کرنا غیر معمولی محسوس ہوتا ہے جبکہ شہباز شریف کے بارے میں اس طرح مفروضے پر مبنی بات کو پھر سے زیر بحث لانے کا کیا مقصد ہے۔
جبکہ ایک بات عیاں ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پھر سے اپنے ذاتی مفاد کے لئے ایک ہونا عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔