لاہور ( اعتماد ٹی وی ) قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا برطانیہ میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ ہو گیا ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا برطانیہ میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، عرفان ہاشمی جو کہ برطانیہ میں صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف برطانیہ عدالت میں فیلصہ سنا دیا گیا ہے ۔
عرفان ہاشمی کے مطابق ، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کے خلاف فیصلہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ میں شہباز شریف کی فائل پبلک کی جائے گی ۔
جبکہ شہباز شریف کی کونسل کی جانب سے لاکھ منتیں کی گئی کہ خدا کے لئے ایسا ہونے سے روکیں ، ذاتی فائلیں ہیں انہیں پبلک نا کیا جائے ۔
اس استداعا پر ، عدالت کی طرف کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ کل کسی بھی وقت شہباز شریف کے ذاتی نوعیت کی فائل کو منظر عام پر نشر کر دیا جائے گا ۔
تاہم ابھی تک نواز لیگ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔